377

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم افسوسناک، ایک ملک کے ردعمل سے کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملک کے ردعمل سے کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک زبان ہو کر اپنی بات کرنی ہوگی۔ بھارت سے مذاکرات پر وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے اقدامات کی واپسی تک پاکستان بھارت سے کوئی بات نہیں کرے گا۔
عوام کے سوالوں کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا افسوس ہے کہ مغرب انسانی حقوق کی بات تو کرتا ہے لیکن کشمیر کے مسئلے پر اُس طرح ساتھ نہیں دیتا جیسے دینا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے فون کال لینے سے پہلے عوام سے ایک بار پھر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں