261

سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہونگے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا حکم دے دیا۔

بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے خلاف سخت کارروائی پر غور کرنے لگی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران، سپیشل سیکرٹری، ڈی جی لاء، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سندھ میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں سندھ حکومت کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ حکومت کے خلاف سخت کارروائی پر بھی غورکیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومتیں کوئی بھی بلدیاتی انتخاب کرانا نہیں چاہتیں، اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کا سارا ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈالا گیا، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل تھے دو دن پہلے عین وقت پر سندھ حکومت نے ایسا اقدام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں