228

وفاقی حکومت نے چئیرمین نیب لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے نیب چیرمین کی ماہوار تنخواہ اور دوسری مراعات وزارت قانون کی سمری پر منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی . کابینہ کی منظوری کے بعد چئیرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی ہوگی اور چئیرمین نیب کو سترہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائشگاہ ،دو گاڑیاں دینے کی منظوری اور چئیرمین نیب اسلام آباد میں دو کینال کا پلاٹ حاصل کے مجاز ہونگے.مزیدچئیرمین نیب کو دو ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پیٹرول فراہم کرنے کی بھی منطوری دی گئی ہے
چئیرمین نیب ایک حساس پوزیشن کے ساتھ اہم ترین ذمہ داریاں سرانجام دینے کے پابند ہیں. یادرہےچئیرمین نیب نذیر احمد نے 6 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں