اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 90 دن سے زائد انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار نہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات کے التوا سے شیڈول میں 13 روز کی تاخیر ہوئی، پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 10 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے، 17 اپریل کو الیکشن ٹریبونل اپیلوں پرفیصلہ سنائے گا۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ دے کر اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ غیر آئینی اور دی گئی تاریخ پر صدر مملکت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتا ہے۔ بحال کیا جاتا ہے. آئین اور قانون انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔
اس سے قبل وزارت دفاع نے عدالتی حکم پر سربمہر لفافے میں تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں فورسز کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔ سپریم کورٹ وزارت دفاع کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ سنانے والی تھی جس میں تفصیلی تفصیلات شامل تھیں۔

