238

وفاقی کابینہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کیساتھ یونیورسٹی کے قیام اورآپریشن کی منظوری دیدی

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کیساتھ یونیورسٹی کے قیام اورآپریشن کی منظوری دیدی ہے. یہ یونیورسٹی
پاکستان میں روس، چین اوربھارت سمیت 8ممالک کے تعاون سےیونیورسٹی قائم کی جائیگی.

تفصیلات کےمطابق وزارت فیڈرل ایجوکیشن کی سمری پر وفاقی کابینہ کے ارکان سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی. 2006 میں انٹرگورنمنٹل معاہدے کی روشنی میں یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزارت خارجہ نے ایس سی او یونیورسٹی کے قیام اور آپریشن کا معاہدہ وزارت تعلیم کے حوالے کی. اس معاہدے کی رو سے ایس سی او کی ممبر ریاستوں کے مابین آن لائن کنسورشیم کے ذریعے سائنٹیفک اورٹیکنالوجیکل تعاون کو فروغ دیا جائے گا.
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدمخصوص ایریاز میں ہائی لیول پروفیشنلز کی مشترکہ ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا. اسی طرح تاجکستان، قازقستان،ازبکستان اور کرغستان کیساتھ بھی مشترکہ ٹریننگ شروع کی جائے گی .مزیدبھارت کی آن لائن کنسورشیم میں شمولیت کیلئے مطلوبہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں