178

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک زبردست اضافہ متوقع

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جو کہ اپریل 2023 کے آخری پندرہ دنوں کے دوران لاگو ہوسکتا ہے۔

آئل سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی ایکس ڈپو سیل قیمت میں 14.77 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ مزید برآں، اپریل کے اگلے پندرہ دنوں تک مٹی کے تیل کی قیمت میں 8.96 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 3.36 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 272 روپے فی لیٹر ہے اور اگر 14 روپے 77 پیسے فی لیٹر کے مجوزہ اضافے کی منظوری دی جاتی ہے تو اپریل کی آخری پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول کی ایکس ڈپو سیل قیمت 286 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح، ڈیزل (ایچ ایس ڈی ) کی ایکس ڈپو سیل 293.30 روپے فی لیٹر رہنے کی توقع ہے، اور مٹی کے تیل کی ایکس ڈپو سیل قیمت 189.25 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہونے کی امید ہے۔ ایل ڈی او کی ایکس ڈپو سیل قیمت میں بھی 3.36 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے، جو اپریل کے آخری پندرہ دنوں کے دوران 286.93 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو عید الفطر سے قبل پہلے سے ہی بوجھ تلے دبے عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں