197

ّعید الفطر سے پہلے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

سٹاف رپورٹ؛
اسلام آباد: حکومت نے موجودہ ماہ اپریل کے آخری پندرہ دنوں کے لئے پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر ااضافہ کردیا اور وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا.
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 282 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی ہے. اس طرح اپریل کے مہینے کی آخری پندرہ دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لیٹراور
لائٹ ڈیزل174 روپے 68 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا.

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کیمطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 78 پیسے کا اضافہ کے بعد اس کی نئی قیمت 186 روپے 07 پیسے مقرر کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں