240

نیاز نے پاکستان میں معذور افراد کے لیے موثر خدمات کے 6 ماہ مکمل کرلئے

سپیشل رپورٹ

نیاز سپورٹ (NIAZ SUPPORT) جو سماجی خدمت کا ایک پاکستانی ادارہ ہے اور معذور افراد (PWDs) کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے، اپنی پہلی ششماہی مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اپنے آغاز سے اب تک گزشتہ چھ ماہ میں نیاز نے پی ڈبلیو ڈیز کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ خصوصاً مستحق افراد کو ان کی معذوری کی نوعیت  اور ضرورت کے مطابق تیار کی گئیں وہیل چیئرز کی فراہمی نیاز کا ایک احسن اقدام تھا۔

یاد رہے کہ نیاز پاکستان میں مستحق پی ڈبلیو ڈیز کو ان کی ضروریات کے عین مطابق وہیل چیئر فراہم کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔ ادارے کے اس اقدام نے معذوری کے شکار افراد کو نقل و حرکت میں خود مختار بنا دیا ہے اور اب وہ کسی پر انحصار کیے بغیر روز مرہ کی سرگرمیوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے نیاز ان سب مخیر حضرات اور اداروں کا شکرگزار ہے جو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے، نیاز اہنے سفیراء  کا بھی شکر گذار ہے جو  عالمی سطح پر تحفہ دینے والوں تک پہنچنے اور ان سے رابطہ قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی- نیاز  پاکستان میں معذور افراد کی ضروریات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے میڈیا پارٹنرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔

نیاز پورے پاکستان سے مستحق ترین افراد کی نشاندہی کرنے کے حوالے سے اپنی بے لوث خدمات پیش کرنے پر آغا حسنین رضا (پی ایس سی او پی ڈبلیو ڈی) اور ملک بھر کے ڈی پی اوز کا بھی احسان مند ہے، کیونکہ ان کے وسیع تجربے اور عزم کے نتیجے میں وہیل چیئرز ان تک پہنچیں، جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اس ضمن میں نیاز اپنے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے اور معذور افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔

بانیء نیاز حسین اودھوانی نے اب تک کی پیش رفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: “اب تک کا سفر مشکل ضرور تھا مگر یہ نتیجہ خیز بھی رہا، ہم معذور افراد کی زندگیوں میں بہتری کے حوالے سے بھرپور تاثر قائم کرنے میں کامیاب رہے، ہم اپنے تمام شراکت داروں کے تعاون پر ان کے ممنون ہیں اور معذور افراد کی زندگیوں میں بہتری کے اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہیں گے۔”

نیاز ایک ایسی دنیا بنانے کے لیے پُر عزم ہے جس میں معذور افراد کو محتاجی کے بغیر آزاد زندگی گزارنے کا اختیار حاصل ہو۔ نیاز انہیں ان کے مقاصد اور خواہشات کی تکمیل کے لیے درکار تعاون کی فراہمی کے لیے وقف ہے۔

نیاز سپورٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ان کی ویب سائیٹ وزٹ کریں:
www.niazsupport.org

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں