190

پاکستان کا افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

سپیشل رپورٹ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایتھوپیا کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی
ذرائع کیمطابق ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ا 9سے 12مئی کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے. اپنے اس دورہ پاکستان کے دوران ایتھوپین نائب وزیراعظم کراچی سے ادیس آبابا براہ راست ایتھوپین ائیرلائن کا افتتاح کریں گے اور پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارتخانے کا بھی باضابطہ افتتاح کریں گے

یہاں پر اس بات کا تذکرہ بھی انتہائی اہم ہے کہ جغرافیائی اورتجارتی لحاظ سے افریقن ممالک کی پاکستان کیلئے بہت زیاداہمیت ہے.اوآئی سی کے 57ارکان ممالک میں 26افریقن ممالک ہیں. اسی طرح دولت مشترکہ کے 56ممالک میں 21افریقن ممالک ہیں اور اقوام متحدہ میں تمام 54افریقن ممالک کو ووٹنگ کا درجہ حاصل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں