183

حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کردی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد – عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مقصد کے تحت حکومت نے مئی 2023 کی آخری پندرہ یوم کے لیے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ یہ کم کی گئی قیمتیں اگلے 15 دنوں تک لاگو رہیں گی جس سے صارفین کو ریلیف ملے گی ۔

وزیر خزانہ کے مطابق ڈیزل اب 30 روپے کی کمی کے بعد 258 روپے پر دستیاب ہو گا، مٹی کا تیل 12 روپے کمی کے بعد 164.07 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کم کر کے اسے 152.69 روپے فی لیٹردستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں