169

وفاقی کابینہ نے وزارت اوورسیز پاکستانیز کو یونان کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی

سپیشل رپورٹ
اسلام آباد: یونان اور پاکستان کے مابین پاکستانیوں کو 5سالہ رہائشی ویزا جاری کرنے کا معاملہ طے پاگیا ہےاور وفاقی کابینہ نے وزارت اوورسیز پاکستانیز کو یونان کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق یونان جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستانیوں کویونان میں قانونی طور پر5سال کیلئے رہائش ممکن ہوگئی اور وفاقی کابینہ نے وزارت اوورسیز پاکستانیز کو یونان کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دیدی۔
معاہدے کے تحت یونان میں غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی بھی 5سال کیلئے رہائشی ویزا حاصل کرسکیں گے۔ یونان میں ہزاروں پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں ملازمت کیلئے 5سالہ رہائشی ویزا دیا جائے گا۔کسی بھی یونانی کمپنی سے ملازمت کا کنٹریکٹ حاصل کرنے پر 5سالہ رہائشی ویزا جاری کردیا جائے گا۔
یونان نے ٹرانسپورٹ،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ہیلتھ،ایجوکیشن اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کو ملازمت کی سہولت دیدی۔
ابتدائی طور پررہائشی ویزا کا معاہدہ 5سال کیلئے موثر ہوگا،باہمی مشاورت سے معاہدے میں توسیع ہوگی۔
وزارت داخلہ، خارجہ اور وزارت قانون نے یونان کیساتھ معاہدے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں