189

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے پیٹرول کی قیمتوں میں 8 روپے روپے کمی کردی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ کےاعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر، جس سے بلاشبہ ملک بھر میں گاڑیوں کے مالکان اور مسافروں کو ریلیف ملے گا۔ اس کمی کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 262 فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید برآں حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 فی لیٹربھی روپے کی کمی کی ہے۔ ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نظرثانی شدہ قیمت اب253 فی لیٹر روپے ہے اس کمی کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور ڈیزل سے چلنے والی مشینری پر انحصار کرنے والی صنعتوں کو کچھ ریلیف فراہم ہوگا۔

لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کے بعد ایل ڈی او کی نئی قیمت 147.68 فی لیٹر ہوگئی۔ اس ایڈجسٹمنٹ سے ایل ڈی او کا استعمال کرنے والے مختلف شعبوں جیسے زراعت اور تعمیرات کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں