213

اوگرا نے مالی سال 2023-24ء کے لئے سوئی کمپنیوں کی محصولات کی تخمینہ ضروریات کا تعین کر دی

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24 کے لیے سوئی کمپنیوں کے محصولات کی ضروریات کا تعین کیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط مقررہ قیمت 1238.68 روپے اور فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 415.11 روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس میں ایس این جی پی ایل کے لئے 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایس ایس جی سی کی اوسط مقررہ قیمت 1350.68 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 417.23 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اضافے کی شرح 45 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ اوسط مقررہ قیمت بنیادی طور پر گیس کی قیمت پر مشتمل ہوتی ہے جو طے شدہ قیمت کا تقریبا 85 فیصد بنتا ہے۔ گیس کی قیمت ایک پاس تھرو آئٹم ہے اور اس کا حساب حکومت پاکستان اور گیس پروڈیوسر کمپنیوں کے مابین دستخط شدہ معاہدے کے مطابق کیا جاتا ہے۔
وفاقی حکومت سے کیٹیگری کے لحاظ سے فروخت کی قیمتوں کے حوالے سے مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مشورے کے مطابق کسی بھی نظر ثانی کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ اس وقت تک موجودہ زمرے کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں