سپیشل رپورٹ
اسلام آباد:
پاکستان کی آئل مارکیٹنک کمپنیز میں بڑی ڈویلپمنٹ ہونے جا رہی ہے. دنیا کی بہت بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی سعودی آرامکو پاکستان آ رہی ہے اور شیل پاکستان کے تمام شیئرزخریدنے کےلئے تیار ہوچکی ہے،. اسی طرح ابوظہبی پارکو ریفائنری میں ٹوٹل پارکو کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے.
ذرائع کے مطابق سعودی آرامکو جلد ہی پاکستان میں اپنا بزنس شروع کرنے والی ہے اور ابتدائی طور پر سعودی آرامکو شیل پاکستان کے تمام شیئرز خرید لے گی.
تفصیلات کے مطابق سعودی آرامکو کی پاکستان کے آئل سیکٹر میں بزنس چلانا ملک کی آئل انڈسٹری کے حوالے سے اور آئل مارکیٹنگ کمپنی کے حوالے سے بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے. ُپاکستان کی آئل مارکیٹنگ کمپنی میں بہت بڑا پوٹینشل ہے اور سعودی آرامکو کی آمد سےاس سے سروسز میں بھی بہتری آئے گی.
سعودی آرامکو کو پاکستان لانے میں دوست ممالک کا کردار انتہائی اہم ہے کیونکہ پاکستان مستقبل میں اپنے دوست ممالک کےساتھ بزنس بڑھانا چاہتا ہے اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں پاکستان کے دوست ممالک اسے مکمل سپورٹ کررہے ہیں.
ذرائع کے مطابق آرامکو جلد ہی شیل پاکستان کے تمام شیئرز خرید لے گی.اسی طرح پارکوآئل ریفائنری میں پارکو کے پچاس فیصد شیرز ہیں جس میں گورنمنٹ آف پاکستان کے شیئرز ساٹھ فیصد ہیں اورفرانس کی کمپنی ٹوٹل پارکو کے چالیس فیصد شیئرز ہیں جس میں چالیس فیصد شیئرز ابوظہبی کے ہیں . ٹوٹل پارکو بھی پاکستان سے اپنا بزنس سمیٹنے کی تیاری کرچکی ہے اور اس کے چلے جانے کے بعد پچاس فیصد شیئرزخریدنے میں ابوظہبی نے دلچسپی دکھائی ہے اور اس طرح پارکوریفائنری میں تمام سو فیصد شیئرز ابوظہبی اور پاکستان ایکوائر کرلیں گے.
ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ٹرمینل کنٹینر ٹرمینل جو کہ اکیس سال کی لیز پر فلپائن کی ایک کمپنی کے پاس تھا وہ لیز کی مدت اب مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان نےابو ظہبی اور دوست ممالک کے ساتھ کئے گئے وعدے کے مطابق گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیاد پر ابوظہبی کو پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل گورنمنٹ ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت ابوظہبی کے حوالے کرنے کا بھی فیصلہ کرچکی ہے. گزشتہ ایک ہفتہ سے کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل فلپائن کی کمپنی سے ٹیک اوور کرلیا ہے اور ایک ہفتے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کی متعلقہ کمیٹی اس کی منظوری دے گی جس کے بعد ابوظہبی پورٹس گروپ پاکستان انٹرنیشل کنٹینر ٹرمینل کو ٹیک اوور کرلے گی.
مزید ایک دوست ملک نے آر ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کی خریداری میں دلچپسی ظاہر کر چکا ہے.
یہاں اس بات کا تذکرہ انتہائی ضروری ہے کہ شیل نے گذشتہ ہفتے پاکستان میں اپنے 77 فیصد شیئرز فروخت کے لئے پیش کردیےتھے اور سب اسے پاکستان کے آئل سیکٹر کے لئے بڑا دھچکا قرار دے رہے تھے. تاہم سعودی آرامکو کی آمد سے پاکستان میں آئل انڈسٹری میں نمایاں ترقی کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے.

