سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں مزید 1 روپیہ 88 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے.
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گا۔
ادھر کراچی کے شہریوں پر بھی بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے، کے الیکٹرک نے بجلی 2 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

