
اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں، ہماری محنت رنگ لارہی ہے، مہنگائی کی شرح 5 فیصد کم جبکہ پالیسی ریٹ 13 فیصد پر آگیا ہے، آج اسٹیٹ بینک کے اجلاس کے بعد پالیسی ریٹ میں مزید کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس کی شرح میں مزید 15 فیصد کمی لے آؤں لیکن اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے اور انشاء اللہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام ہوگا، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے۔
86

