
وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پارٹی صدرات سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی ملاقات کی۔علی امین گنڈا پور کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
104

