195

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات


محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ ، امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔ ملاقات میں، محسن نقوی نے، وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ داخلہ نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں