
وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاوسنگ شعبے کو بحال کرنے کا حتمی پلان تیار کر لیا۔ گیارہ رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہیں، فیصلے کیلئےتین فروری کواجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔ٹاسک فورس کی جانب سے رہائشی گھروں کیلئے گراؤنڈ پلس تین منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔پہلی بارگھر خریدنے والوں کو ٹیکس مکمل چھوٹ دینے کی سفارش سامنے آئی ہے۔پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس 4سے کم کرکے 2فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے پراپرٹی کی خرید وفروخت پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ہاوسنگ کیلئے مورٹگیج اورکم آمدن افراد کو ہاوسنگ سبسڈی دینے کی سفارش بھی کر ڈالی۔گھروں کی تعمیر کیلئے 5سے 20سال کی مدت کیلئے قرض دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
83

