165

رجب طیب اردوان کا گاڑی کا تحفہ


ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر ڈرائیو کیا۔بعد ازاں ترک صدر ایوان صدر گئے اور صدر آصف علی زرداری کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ پیش کیا، اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی کو ڈرائیو کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کا الیکٹرک گاڑی کا تحفہ قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں