132

رواں سال ملک کا چھٹا پولیو کیس ٹھٹھہ سے رپورٹ

قومی ادارہ برائے صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ٹھٹھہ کے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال سندھ سے پولیو کا یہ چوتھا کیس ہے، 2024 میں پاکستان میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔حکام کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان سے پولیو کے27، سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ خیبر پختونخوا سے 22، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں