45

عوام کو اربوں روپے سے محروم کر دیا گیا،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دی گئی


عوام کو اربوں روپے کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔ اب دو ہفتوں کے دوران عوام کی جیبوں سے نو ارب پندرہ کروڑ روپے اضافی نکالے جائیں گے۔ حکومت نے پٹرولیم لیوی میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی ساٹھ سے بڑھا کر ستر روپے کر دی گئی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر لیوی سات روپے پچہتر پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی پچاس روپے فی لیٹر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے دوران عوام کی جیبوں سے 9 ارب پندرہ کروڑ روپے اضافی نکالے جائیں گے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کا چھ سو چار ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں