
اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کو پچاس سال مکمل ہوگئے ۔۔ذرائع کے مطا بق اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کی خصوصی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے 50 سال مکمل ہونے پر خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔۔اسلامی نظریاتی کونسل کا خصوصی اجلاس منگل کے روز ہوگا جس میں موجودہ اور سابقہ ارکان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے پروگرام کے دعوت نامے بھی ارسال کر دیئے گئے ۔۔۔کونسل کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
56

