
برطانیہ کے لیے قومی ائیرلائن کی پروازوں سے پابندی ہٹے گی یا نہیں 25 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی ائیرلائن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ برطانیہ ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔اجلاس میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم نے سیفٹی اڈٹ اور ڈیگر انتظامات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کی روشنی میں برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کیا۔ کمیٹی کی جانب سے فیصلے سے پاکستانی ائیر لائنز کو 25 مارچ تک آگاہ کیا جائے گا۔۔
126

