56

یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا


یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات بارہ بجے سےکل تئیس مارچ سہ پہر،تین بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔۔۔ تمام بڑی گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا۔۔۔پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔۔۔پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔۔۔لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں