عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 801 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 56 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

