21

امریکا ایران کشیدگی کے سائے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6,500 سے زائد پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نمایاں ہو گئے، جہاں سرمایہ کاروں کی شدید فروخت کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 6,500 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ بھرپور دباؤ کا شکار رہی۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 6,535 پوائنٹس کی کمی کے بعد 173,391 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، جبکہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں 3.6 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی برقرار رہی اور برینٹ خام تیل 86.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جس سے توانائی کی عالمی سپلائی اور مہنگائی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں