385

فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی نے ایف 14 اور ایف 15سیکٹر میں متاثرین کو پلاٹس الاٹ کردئیے

فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی نے ایف 14 اور ایف 15سیکٹر میں متاثرین کو انکی اراضی کے عوض شفاف انداز میں بیلٹنگ کے ذریعے دس مرلہ اور ایک کینال کے پلاٹس الاٹ کرنے کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا ہے۔ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی طارق رشید اور لینڈ سیکشن کی ٹیم نے تمام تر چیلنجز کے باوجود دن رات محنت کرکے متاثرین کو365 پلاٹس الاٹ کردئیے ہیں۔ متاثرین ایف 14 اور ایف 15 نے ڈی جی ایف جی ای ایچ اے طارق رشید اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے متاثرین کے دوسرے مرحلے کی جلداز جلد بیلٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت ہاوسنگ کے حکام کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو اراضی کو کلئیرکرواکر تمام قانونی تقاضے پورے کرنے میں شدید مشکلات کاسا منا تھا۔ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ہفتے اور اتوار کی چھٹی کرنے کی بجائے دفتر اور فیلڈ میں کام کیا جس کے باعث 10ستمبر کو متاثرین کو پلاٹ دینے کیلئے کا وعدہ حقیقت کا روپ دھار سکا۔ پہلے مرحلے میں ایف 14 اور ایف 15 کے متاثرین کو دو کینال کے عوض دس مرلے کے پلاٹ جبکہ چار کینال کے عوض ایک کینال کا پلاٹ دینے کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ متاثرین کو ایک کینال کے 191 جبکہ 10مرلے 174پلاٹس الاٹ کردئیے گئے ہیں۔ متاثرین کو پلاٹس الاٹ کرنے کا عمل انتہائی شفاف انداز میں مکمل کیا گیا ہے۔ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی طارق رشید کی ہدایت پر لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ بیلٹنگ کے دوسرے مرحلے کیلئے دن رات کام جاری رکھے ہوئے ۔ متاثرین کو مزید پلاٹس دینے کیلئے آئندہ ماہ بیلٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی نے ایف 14 اور 15کے متاثرین کو آگاہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 8اکتوبر کے حکم کی روشنی میں ایکوزیشن کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی ایف 15 تھری اور فور کے بی یو پی کا ایوارڈ جاری کرنے کی بھی تیاری کررہا ہے لہذا مالکان اپنی زمین ومکانات جو ایف 14میں ایوارڈ ہوچکے ہیں’انکا معاوضہ وصول کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں