18

پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 378 روپے 5 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 349 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 345 روپے 87 پیسے فی لٹر ہوگئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے سے بڑھا کر 378 روپے 5 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 5 ستمبر سے 7 ستمبر 2026 تک ہوگا۔ اس طرح تین روزہ مدت کے دوران پٹرول صارفین کو فی لٹر 3 روپے 13 پیسے ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو فی لٹر 3 روپے 74 پیسے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، زراعت اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ان شعبوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے صارفین کو تین روز کے لیے معمولی ریلیف حاصل ہوگا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نئی قیمتیں 7 ستمبر تک قابل اطلاق ہوں گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اگلا جائزہ مقررہ طریقہ کار کے تحت لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں