5

بائیکو کی جانب سے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم پر تیزی سے عمل درآمد

سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے ریٹیل فیول برانڈ، بائیکو نے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے آغاز کے محض ایک دن کے اندر اپنے ملک گیر ریٹیل نیٹ ورک کے بیشتر فیول اسٹیشنز پر اس اسکیم کو تیزی سے فعال کر دیا ہے، جبکہ مزید فیول اسٹیشنز پر بھی روزانہ کی بنیاد پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والی اس اسکیم کے تحت اہل موٹر سائیکل سواروں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور 800 سی سی تک انجن کی حامل گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی رعایت فراہم کی جا رہی ہے، جو اسکیم کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے۔ پاکستان بھر کے شہروں، قصبوں اور شاہراہوں پر واقع بائیکو کے ان فیول اسٹیشنز پر صارفین پہلے ہی اس سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں جہاں یہ سہولت فعال ہو چکی ہے۔

بائیکو کی جانب سے اسکیم پر تیزی سے عمل درآمد کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سنرجیکو کے وائس چیئرمین، جناب اسامہ قریشی نے کہا, ” اس اسکیم پر عمل درآمد کی رفتار بائیکو کی آپریشنل صلاحیت اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے مستحق افراد تک بلاتاخیر ریلیف پہنچانے کی کوششوں میں تعاون ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ بائیکو ملک بھر میں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر اہل سواریوں کے مالکان کے لیے اس اسکیم تک رسائی آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں