اسلام آباد :
اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ اورملازمین نے اے سی اسلام آباد ، عبداللہ کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے اچانک ادارے میں گھس کر ملازمین کی ذاتی اور کمپنی کی گاڑیاں الیکشن کمشن کے نام پر زبردستی تحویل میں لینے کےاقدام کو غیر مناسب قراردیتے ہوئےشدید احتجاج کیا ہے �
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں گاڑیوں کی فراہمی کی درخواست پر غورجاری تھا کہ گذشتہ روز ( منگل) 1 بجے پولیس نےاچانک ادارے میں گھس کر گاڑیوں کو زبردستی تحویل میں لے لیا.
پاکستان کے بڑے ٹیکس پیئر اور لندن سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ادارے اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ اورملازمین کے ساتھ پولیس کا نارواسلوک �گاڑیوں میں بیٹھے ملازمین کو زبردستی اتارا گیا اورانہیں اپنی قیمتی اشیاء بھی اٹھانے کا موقع نہیں دیا جس سے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.�
انتظامیہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز اور گاڑیاں حکومت فراہم کرتی ہے اس کے باوجود ایک سرکاری ادارے کے ساتھ پولیس گردی کا یہ واقع افسوسناک ہے.�اوجی ڈی سی ایل نے حکومت سے پولیس گردی کے اس غیر قانونی اورغیر اخلاقی واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا .
پولیس نے زبردستی ادارے کی 6گاڑیاں تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیں اس موقع پر ملازمین کو دھمکانے کے ساتھ زدوکوب بھی کیا گیا
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے آج ہی درخواست موصول ہوئی تھی.

