216

الیکشن کمیشن کا 7 حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن پاکستان نے عمران خان کی قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ہونے والے ضمنی انتخاب کےدوران قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی، 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے، ان 8 حلقوں میں سے 6 میں عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی، بعد ازاں انہوں نے قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے میں فتح اپنے نام کی تھی لیکن انہوں نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائی تھے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا تھا۔

عمران خان نے این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108 کے الیکشن کے دوران کیے گئے اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 کے الیکشن کے دوران کیے گئے اخراجات کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کی تھیں جس کی وجہ سے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں