سہیل اقبال بھٹی
سعودی عرب کے شہر ریاض میں بیس فروری سے جاری دو روزہ عالمی میڈیا فورم اختتام پزیر ہوگیا۔
تقریب میں دنیا بھر سے نامور صحافیوں نے شرکت کی۔ فورم میں 45 سے زائد سیشن ہوئےجس میں صحافیوں کو درپیش مسائل ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، سوشل میڈیا اور اسکے کردار اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
دو روزہ میڈیا فورم بدلتی دنیا میں میڈیا کا کردار کے عنوان سے منعقد ہوا۔جس میں میڈیا کےمستقبل ، صحافیوں کو جدید طرز پر تربیت دینے اور کسی کا آلہ کار نہ بن کر کام کرنے پر مختلف سیشن میں گفتگو ہوئی۔ تقریب میں شریک صحافیوں نے سوشل میڈیا پر موجود معلومات کو جانج پڑتال کے بعد استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
سعودی میڈیا فورم میں مختلف ممالک سے آنے والے صحافیوں نے تربیت اور معلومات کے تبادلے کے لئے اس فورم کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
سعودی میڈیا فورم میں کئی صحافتی اداروں کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے گئےجس میں لائیو کوریج کرنے والا ڈرون ، نوجوان صحافیوں کو تاریخ بتانے کے لئے پچاس سال پرانے کیمرے اور ان سے لی گئی تصاویر بھی لگائی گئی تھی۔ پرانے دور میں اخبار کی اشاعت میں استعمال ہونے والا آلات بھی رکھے گئے تھے۔دو روزہ میڈیا فورم کے اختتام پرسعودی عرب میں بہترین صحافتی زمہ داری ادا کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈ ز بھی دیے گئے۔

