اسلام آباد: سوئی نادرن اور سدرن نے گیس 730 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی
یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں اضافے سے صارفین سے 356 ارب روپے وصول کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
سوئی سدرن نے 391 روپے اور سوئی نادرن نے 730 فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے، اوگرا
گیس کمپنیوں کو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس ٹیرف میں مزید اضافہ درکار ہے،
یکم جنوری سے گیس 112 فیصد پہلے ہی مہنگی کی جاچکی ہے.
اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 13 مارچ کو کرے گی .
سوئی نادرن کی درخواست پر سماعت 20 مارچ کو لاہور میں ہوگی۔
دونوں کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی ہے .
آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق حکومت سبسڈی دینے کے بجائے گیس ٹیرف میں اضافہ صارفین پر منتقل کرنے کی پابند ہوچکی ہے.
216

