لاہور: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف سردار عثمان بزدار لاہور میں نیب آفس میں پیش ہوگئے۔
عثمان بزدار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا، اس سے پہلے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طلبی کے باوجود 2 بار پیش نہیں ہوئے تھے۔
نیب نے عثمان بزدار کو اپنی تمام جائیدادوں کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف مختلف اداروں سے بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
259

