207

بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا

مانیٹرنگ رپورٹ
رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہو گا جو کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد ،سندھ ، پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیزبارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں