اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 48 روپے 78 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گھریلو ایل پی جی 575 روپے 2702.19 پیسے سستی ہو گئی۔
واضح رہے کہ 11.8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی پرانی قیمت 3277.73 روپے، فی کلو ایل پی جی کی پرانی قیمت 277.77 پیسے تھی۔
200

