سٹاف رپورٹ
اسلام آباد:بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کی ملکیت صوبوں کو منتقل کرنےکا معاملہ پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی سرابرہی میں قائم کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی.
ذرائع کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت نے حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت حاصل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے ہائی لاسز والی ڈسکو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) کی ملکیت لینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگرپن بجلی کی ملکیت صوبے کو دے دی جائے تو پھر پیسکو کی ملکیت لیں گے.
ذارئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ میٹنگ کے دوران وزیردفاع نے صوبوں کے مابین بجلی خریداری کا میکزم تیار کرنے کی بھی تجویز دی ہے اور چئیرمین نیپرا نے ڈسکوز صوبوں کو مرحلہ وار منتقل کرنے کی حمایت کردی ہے جبکہ سیکرٹری قانون نے تبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حصص سٹاک مارکیٹ میں جاری کرنے کی تجویز دی ہے.
“سیکرٹری قانون نے کچھ کمپنیوں کے 26فیصد حصص کی مینجمنٹ کنٹرول کیساتھ نجکاری کی سفارش کی ہے، ذرائع
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کی ملکیت صوبوں کو منتقل کرنےکا معاملہ پر پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں سے مذاکرات کیلئےوزیر دفاع خواجہ آصف کی سرابرہی میں قائم کمیٹی کاآئندہ اجلاس 17اور18اپریل کو ہوگا.
272

