سٹاف رپورٹ
اسلام آباد:
کراچی والوں کیلئے اپریل تا جون بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی جس کا حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا.
تفصیلات کیمطابق کے الیکٹرک کے لئے بجلی 3 ماہ کیلئے 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سماعت نیپرا نے مکمل کرلی ہے.اضافہ کا حتمی فیصلہ جاری ہونے کی بعد کے الیکٹرک کے صارفین سے وصولیاں اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں ہوں گی۔
گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں ایک روپے 55 پیسے یونٹ اضافہ ہوا، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ مہنگی ہوئی۔
صارفین سے اپریل مئی اور جون کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی، نرخوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 20 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے لیے وفاقی حکومت کی درخواستوں پر سوموار کوسماعت کی۔
نیپرا کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے45 پیسےفی یونٹ تک اضافہ مانگاگیا اور گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 55 پیسےفی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول نہیں کیا گیا تھا، ڈسکوز کے صارفین سے ان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول کیا جا چکا ہے لہٰذا ملک میں یکساں ٹیرف کے لیےکے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہوگی۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پرکے الیکٹرک کے لیے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس پر سماعت مکمل کرلی تاہم جس کا حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق کراچی کے صارفین اپریل تا جون اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی اداکریں گے اور کے الیکٹرک صارفین پر 20 ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا سماعت کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی ہوگی۔

