سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پابندی کے باوجود افغان ٹرانزٹ کے نام پر گاڑیوں اور سپئیرپارٹس کے چار کنٹینرز کلئیر کرنے کی منظوری دیدی.
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ سےیو این سی ایچ آر کی ضرورت کیلئے گاڑیاں اور سپئیرپارٹس کے چار کنیٹرز چھوڑنے کی اجازت مانگی تھی جو
وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے اس کی اجازت دے دی ہے.
یہاں یہ بات قابل ذکر ہےماضی میں وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ سے کنٹینرز کو پابندی سے چھوٹ دینے کا اختیار حاصل کرنے کی سفارش بھی کی تھی مگر وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کو پابندی سےچھوٹ کا اختیار دینے کی تجویز مسترد کردی تھی.
ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر کلئیر ہونیوالے بیشتر کنٹینرز کا مال پاکستان میں فروخت کردیا جاتا ہے اور وزارت تجارت کے پاس کوئی موثر حل موجود نہیں کہ سپئرپارٹس کی اسمگلنگ کیسے روکی جائے .

