سپیشل رپورٹ
اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امور طلحہ محمود اورچئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ میں مبینہ اختلاف کی وجہ سے وفاقی کابینہ نے چئیرمین متروکہ وقف املک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا استعفی منظور کرلیا ہے.
ذرائع کی مطابق وزارت مذہبی امور کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امورڈاکٹر سید عطاالرحمن کو قائمقام چئیرمین تعینات کردیا ہے.
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ بھی مکمل نہیں ہونے دیا ہے اوروفاقی کابینہ سے چئیرمین حبیب الرحمن گیلانی کو ایک ماہ پیشگی تنخواہ ادا کرکے فوری فارغ کرنے کی منظوری لے لی گئی ہے.
وفاقی حکومت نے حبیب الرحمن گیلانی کوگذشتہ سال 9اپریل کو تین سال کیلئے چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری دی تھی. حکومتی اتحادی جماعت چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے پرکشش عہدے پر من پسند تقرری کی خواہشمند تھی. وفاقی کابینہ نے ڈاکٹرسید عطاالرحمن کو کم ازکم تین ماہ یا مستقل چئیرمین کی تقرری تک خدمات سرانجام دینے کی اجازت دیدی ہے.

