204

بارٹر ٹریڈ: پاکستان کی ایران اور روس کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بڑی پیش رفت

سپیشل رپورٹ
اسلام آباد:حکومت پاکستان نےاب بارٹرسسٹم کے تحت ایران اور روس سے تیل، ایل پی جی، ایل این جی منگوا سکے گا اورپاکستان ایران کو اپنی مصنوعات بھی برآمد کرسکے گا کیونکہ حکومت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم 2023جاری کردئیے ہیں.

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت پاکستان اب افغانستان ایران روس کو بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اشیاء برآمد کرسکے گا اسی طرح پاکستان بارٹرٹریڈ سسٹم کے تحت ایران اور روس سے خام تیل،ایل این جی ،ایل پی جی درآمد کرسکے گا اورپاکستان ان ممالک کو گوشت، پھل سبزیاں چاول برآمد کرسکے گا. .مزیدپاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات، پرفیومز، کاسمیٹکس، آلات جراحی کٹلری برآمد کرسکے گااورپاکستان اب ایران افغانستان کو کھیلوں کا سامان بھی برآمد کرسکے گا

اس کے علاوہ افغانستان سے پھل، میوہ جات سبزیاں دالیں آئل سیڈز درآمد کرسکے گا اوربارٹر سسٹم کے تحت فغانستان سے منرلز، میٹلز اور کوئلہ درآمد کیا جاسکے گا.

پاکستان ایران سے خام تیل، ایل این جی ایل پی جی منگوا سکے گا اورایران سے کیمکلز پراڈکٹس کھادیں پھل سبزیاں مصالحے بھی درآمد کی جاسکیں گی.

پاکستان روس سے بھی خام تیل ایل این جی ایل پی جی درآمد کرسکےگا اورروس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم دالیں بھی منگوائی جاسکیں گی اورروس سے صنعتی مشینری بھی درآمد کی جاسکے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں