174

جون 2023 کے آخری پندرہ ایام کے لئے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: موجودہ ماہ جون کے آخری پندرہ ایام کے لئےپیٹرول کی قیمت میں 1.87 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3.29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاسکتا ہے جو صارفین اور صنعتوں کے لیے یکساں چیلنجز کا باعث بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے تیل کی متوقع اضافے اور کمی کی منظوری دے دی تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں ایکس ڈپو قیمت 260.13 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جو کہ اس وقت مارکیٹ میں 262 روپے فی لیٹر ہ دستیاب ے۔ تاہم، ڈیزل کی قیمت 256.29 روپے فی لیٹر کی ایکس ڈپو قیمت تک بڑھ سکتی ہےجو موجودہ مارکیٹ ریٹ 253 روپے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 2.10 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے جس سے ایکس ڈپو قیمت 166.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.48 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے جس سے ایل ڈی او کی ایکس ڈپو قیمت 150.16 روپے فی لیٹر ہوجائیگی۔
ٰ
یہاں پر اس بات کا ذکر انتہائی ضروری ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مجوزہ تبدیلیاں پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی موجودہ شرح پر مبنی ہیں۔ پاکستان سٹیٹ آئل کے پیٹرول کے لیے ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کا تخمینہ 3.50 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کے لیےیہ 0.31 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح حکومت فی الحال پیٹرول پر 4.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3.79 روپے فی لیٹر ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM) وصول کرتی ہے۔ اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل (HSD) پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر مقرر ہے جبکہ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کا پیٹرول کی فروخت پر مارجن 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر 5 روپے فی لیٹر مقررہے۔ مزید برآں پٹرول اور HSD کی فروخت پر ڈیلر کا کمیشن فی لیٹر سات روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں