سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بُری خبر یہ ہے کہ ڈسکوز نے بجلی 2 روپے 05 پیسے مہنگی کرنے اور کے الیکٹرک نے بھی بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نےڈسکوز کے لئے مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے، جبکہ کے الیکٹرک نے بھی بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے. اگر
بجلی کی قیمت بڑھائی گئی تو کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 78 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ڈسکوز اورکے الیکٹرک کی درخواستوں پر 5 جولائی کو نیپرا میں علیحدہ سماعتیں ہوں گی۔

