243

وفاقی کابینہ کاکراچی پورٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز سے متعلق غیر معمولی فیصلہ

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بورڈ کی دوسالہ مدت ختم ہونے پر ایک سال کی مزید توسیع کی منظوری دیدی ہے.
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کے تین اعتراضات کے باوجودوفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ایک سال کیلئے توسیع کردی ہے اور مئیر کراچی مرتضی وہاب کو بھی کراچی پورٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل کرلیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سشہباز شریف ے بورڈ کی مدت میں ایک سال کی توسیع حاصل کرنے پیشگی منظوری لی گئی تھی.گیاری رکنی بورڈ سے غیاث احمد کو فارغ کرکے کراچی چیمبر کےحسن زبیرکو شامل کرلیا گیا ہے. وزارت بحری امور نے منظورنظربورڈ ممبران کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی تھی اور وزارت بحری امور نے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کرلی ہے.
ذرائع کا دعوی ہے کہ قواعدکے مطابق دوسال کی مدت پوری ہونے پر اہل افراد پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل ہونا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں