501

سیکورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باوجود سی ای او سافٹ وئیرایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کا انکشاف

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سافٹ وئیر ایکپسورٹ بورڈ علی رضا کوعہدے سے ہٹادیا.

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سافٹ وئیر ایکپسورٹ بورڈ علی رضا کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے. کابینہ نے یہ منظوری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر دی ہے.
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سافٹ وئیر ایکپسورٹ بورڈ علی رضا کوسیکورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باوجود سی ای او سافٹ وئیرایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کیا گیا تھا. بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سرتوڑ کوششوں کی وجہ سےانٹیلیجنس ایجنسی کو کیس دومرتبہ بھجوایا گیا تاہم علی رضا کی سیکورٹی کلئیرنس نہ ہوسکی.
تفصیلات کے مطابق 12اپریل 2023کوکابینہ نے علی رضا کو سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دی اور 19اپریل کو نوٹیفکیشن ہوا، اور 23مئی کو علی رضا نے جوائننگ دی مگر انہیں آفیشل کام کرنے کی اجازت نہیں تھی.
ذرائع کے بقول وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی کو قائمقام سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دیدی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں