153

معروف سعودی مذہبی رہنما ڈاکٹر العیسیٰ اسلام آباد کے فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: معروف سعودی مذہبی رہنما ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان پہنچ گئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق اپنے اس دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر العیسی اسلام آباد کے فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے.
ڈاکٹر العیسی پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے سیرت النبی عجائب گھر کا افتتاح کریں گے. ڈاکٹر العیسیٰ وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے.
ڈاکٹر العیسی کے دورہ پاکستان کا مقصد بین المذاہب مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا ہے،
اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے اور مذہبی بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے ڈاکٹر العیسیٰ کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔
2019 میں، ڈاکٹر العیسیٰ مسلم اور غیر مسلم اسکالرز کے درمیان ایک اہم مکالمے کی قیادت کی،
مکالمے کے نتیجے میں “مکہ مکرمہ کے چارٹر” پر دستخط کیے گئے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں