145

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ 18مئی کے بعد دورہ پاکستان کا امکان

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ 18مئی کے بعد دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ 18مئی کے بعد متوقع دورہ پاکستان
کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

یہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے اور
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور
سعودی ولی عہد اپنے بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں، ذرائع۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی انتہائی ضروری ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ آئندہ ہفتے میں طے ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں