135

نیب نے مسلم لیگ ن کے گذشتہ دور حکومت کے گندم اور آٹا اسکینڈل کی تحقیقات بند کردیں

��سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نےمسلم لیگ ن کے گذشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا اسکینڈل میں مبینہ کرپشن کے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی ہے.
تفصیلات کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ‎نیب ترمیمی قانون کے باعث نے تحقیقات بند کرنے کے منظوری دی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات اینٹی کرپشن پنجاب کو منتقل کرنے کی بھی سفارش کردی ہے.
ذرائع کے مطابق ‎نیب محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں مصروف رہاہے. نیب تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوریا چوری کرنے کا معاملہ بھی زیر تفتیش رہا.رمضان پیکج کرپشن میں محکمہ خوراک کے افسران کے علاوہ کئی سیاستدانوں کے نام بھی شامل تھے. رمضان پیکج میں سیکرٹری خوراک اور دیگر افسران کو بھی سنگین الزامات کا سامنا رہا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں