110

وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

سٹاف رپورٹ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انرجی سیکٹر میں ریفارمز کرنے کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے.

ذرائع کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کے افسران ہوجائیں تیار کیونکہ حکومت نے اہم فیصلوں کی تیاری کرلی ہے اورناقص کارگردی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو انٹیلیجنس رپورٹ پر برطرف کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے اور اس بارے انٹیلیجنس ایجنسیز کے افسران پر مشتمل ڈسکوسپورٹ یونٹ رپورٹ جاری کرے گا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے. ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شریک افسران کو بجلی چوری روکنے اور وصولیوں پر حصہ ملے گا. بجلی چوری روکنے اوروصولیوں پر 5تا10فیصد رقم بطور انعام ملے گی.

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ کابینہ کمیٹی ترمیمی آئل ریفائننگ پالیسی،ڈسکو سپورٹ یونٹ سمیت 5نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں